ادارہ جاتی پالیسی

ذیل میں دی گئی ادارہ جاتی پالیسی لکھاری کے ذمہ داران کی اجتماعی دانش کا مظہر ہیں۔ کوشش کی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ امور پر اپنی ادارہ جاتی پالیسی واضح کر دی جائے۔ آپ اگر اس میں کسی قسم کی کوئی کمی/بیشی پاتے ہیں تو ہمیں فوری اطلاع دیجیے۔ ہم آپکے تعاون کے دلی شکرگزار ہونگے۔

ویب سائٹ پر آنے والے وزیٹرز کی نجی معلومات:

لکھاری،  اپنی ویب سائٹ پر آنے والے کسی وزیٹر کے بارے میں ، انکے جانے اور مرضی کے بغیر، کوئی معلومات اکھٹی نہیں کرتا، اور نہ ہی کبھی ایسا کرے گا۔

کیا لکھاری کوکِیز اکھٹی کرتا ہے؟

بالکل، بالکل بھی نہیں۔ ہمارا مقصد صرف اردو زبان میں معیاری مکالمہ، گفتگو اور مختلف موضوعات پر تخیل و تخلیقات آپ تک پہنچانا ہے کہ معیاری پاکستانی معاشرتی بیانیہ ان انتہاؤں کی زد سے نکال لیا جائے جن کا شکار پاکستانی معاشرہ، بدقسمتی سے، پچھلی کئی دھائیوں سے ہے۔ لکھاری کسی قسم کی کوئی کوکِیز آپکے کمپیوٹر میں آپکے بارے میں کوئی معلومات حاصل کرنے کے لیے داخل نہیں کرتا، نہ کبھی ایسا کرے گا۔ کسی قسم کی شکایت کی صورت میں ہم سے فوری رابطہ کیجیے۔

سبسکرپشن میں دیا گیا ای میل ایڈریس:

یہ ہمارے لیے فخر کا مقام ہے کہ آپ ہماری پوسٹس کو سبسکرائب کریں۔ آپ اس بات کا مکمل یقین رکھئیے کہ آپکا دیا ہوا آپکا ای-میل ایڈریس کبھی بھی کسی دوسرے ادارے سے شئیر نہیں کیا جائے گا، اور نہ ہی کسی کاروباری مقصد کے لئے اسکی خریدوفروخت کی جائے گی۔ اگر کوئی شخص آپ کو اس بات کا دعویٰ کرکے کہ اس نے آپکا ای-میل ایڈریس لکھاری سے حاصل کیا ہے تو آپ ہم سے فوری رابطہ کیجیے۔

آپکی نجی معلومات تک رسائی:

لکھاری آپکے کمپیوٹر یا کسی بھی ڈیوائس سے کہ جہاں سے آپ لکھاری کی ویب سائٹ پر آئیں گے، اس کمپیوٹر یا ڈیوائس پر موجود آپکی نجی معلومات تک کبھی بھی کوئی رسائی حاصل نہیں کرے گا، اور نہ ہی اسکی کوئی کوشش کرے گا۔

لکھاری کا مواد شئیر کرتے ہوئے:

اگر آپ لکھاری پر موجود کوئی بھی مواد بذریعہ سوشل میڈیا کے کسی بھی پلیٹ فارم کا استعمال کریں گے، تو لکھاری آپکے سوشل میڈیا ہینڈلز یا آئی ڈی  کو کبھی سٹور یا استعمال نہیں کرتے گا۔ آپکے سوشل میڈیا ہینڈلز اور آئی ڈیز آپکی ذاتی ملکیت ہیں، اور ہم اسکا دلی احترام کرتے ہیں۔

ملکی و بین الاقوامی قوانین کا احترام:

لکھاری موجودہ پاکستانی اور بین الاقوامی قوانین کا دلی احترام کرتا ہے، اور ان قوانین کی سختی سے پاسداری کی جائے گی۔ اگر آپ کسی بھی حوالے سے لکھاری پر کوئی ایسا مواد دیکھیں جو آپکے تئیں کسی بھی قانون کی خلاف ورزی کرتا ہو تو برائے مہربانی، ہم سے فوری رابطہ کیجیے۔ کسی بھی مسئلے کو فوری طور سے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

عمر کی قید، اور لکھاری پر موجود مواد:

لکھاری کی ویب سائٹ پر موجود مواد، اردو پڑھنے والے ان لوگوں کو ذہن میں رکھ کر تحریر کیا اور آپ تک پہنچایا جائے گا/جاتا ہے جو ذہنی اور فکری بلوغیت کے معاملات اور معیارات سے شعوری طور پر آگاہی رکھتے ہیں۔ اگر آپ کے نزدیک لکھاری پر موجود کوئی بھی مواد یا تحریر کسی اخلاقی معیار کے مطابق نہ ہوتو ہمیں آگاہ کیجیے گا۔ پاکستانی، یا اردو  پڑھنے اور بولنے والے معاشرے میں موجود زبان و بیان کے معیارات کو برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی، مگر وہ الفاظ جو کہ انفرادی، سماجی و معاشرتی بیان کا جزو بن چکے ہیں، انکے استعمال کو پڑھے اور آپ تک پہنچائے جانے والے مضمون کی نوعیت اور پس منظر کے مطابق ہی جانا جائے گا۔

لکھاری کی آپ تک رسائی:

لکھاری آپ تک اگر رسائی کرنا چاہے گا تو اسکا ذریعہ عمومی طور پر ای-میل ہی ہوگا۔ کوئی شخص آپ تک خود کو لکھاری کا نمائندہ بتائے تو برائے مہربانی، ہم سے فوری طور پر رابطہ کیجیے۔ لکھاری اور اسکے ذمہ داران کسی بھی شخص کے قول و فعل، کاروباری یا غیر کاروباری، کے ذمہ دار نہ ہونگے، کہ جب تک مناسب اور متعلقہ قانونی معاملات اور کارروائیاں نہ پوری کر لی جائیں گی۔

لکھاری اور کاروبار:

لکھاری کی ویب سائٹ چند ایک مڈل کلاس پاکستانیوں کا آپ سب کے لیے تحفہ ہے۔ یہ ویب سائٹ اپنے ذرائع اور آپکے تعاون سے ہی چلتی ہے۔ لکھاری کے حوالہ سے لکھاری کے ذمہ داران کسی شخص کی کسی کاروباری، یا پیسہ کے لین دین والے معاملات کا ذمہ دار نہ ہوگا کہ جس میں کوئی بھی شخص اپنے آپکو لکھاری کا نمائندہ بتا کر آپ سے کاروباری یا پیسہ  کے لین دین والے معاملات پر آپ سے بات چیت کرے یا کاروباری معاملات طے کرے۔ ادارہ بڑے واضح الفاظ میں ایسے کسی بھی کاروباری ماڈل کو ڈس-اون کرتا ہے اور کوئی ذمہ داری قبول نہ کرے گا۔

لکھاری پر آنے اور یہ ادارہ جاتی پالیسی پڑھنے کا بہت بہت شکریہ۔ آتے رہیئے، پڑھتے رہیئے۔

Share This: