لکھاری مینؤل

اس صفحہ پر آپ بہت جلدی سے یہ معلوم کرسکتے ہیں کہ لکھاری کی ویب سائٹ کو کیسے بہترین طریقہ سے استعمال کیا جا سکتا ہے اور کیا چیز کہاں موجود ملے گی آپکو۔ یہ لکھاری کا ایک سادہ سا مینؤل ہے، آپکے لیے ترتیب دیا گیا تاکہ آپ صرف ایک ہی بار اگر ان گزارشات کا مطالعہ  کر لیتے ہیں تو آپکو لکھاری  کے بارے میں تقریبا تمام بنیادی معلومات مل جائیں گی۔ لکھاری میں دلچسپی لینے کا بہت بہت شکریہ۔

لکھاری مینؤل یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے۔

لکھاری کی اساس  جاننے کے لیے کلِک کیجیے۔

ادارہ جاتی اور مدیراتی پالیسیاں جاننے کےلیے  الگ الگ کلِک کیجیے۔

لکھاری کے لکھاری کون ہیں؟ جاننے کے لیے کلِک کیجیے۔ اس صفحہ پر آپکو لکھاری کے موجودہ، اور ماضی میں لکھنے والے لکھاریوں کا تعارف ملے گا۔ آپ کسی بھی لکھاری کے نام پر اگر اپنی ماؤس کلِک کریں گے تو اس لکھاری کی تمام تحاریر آپکے سامنے کھل جائیں گی۔

موضوعات: لکھاری اپنی تمام تحاریر مختلف موضوعات کے تحت شائع کرتا ہے۔ آپ اگر موضوعات کے مین-مینیو آئٹم پر ماؤس لے کر آئیں گے تو یہ خودبخود آپکے لیے کھل جائے گا اور آپ کسی بھی موضوع پر کلک کرکے اپنی دلچسپی کی تحریر پڑھ سکتے ہیں۔ ایسے ہی موضوعات کی ایک لسٹ لکھاری کے  ہر صفحہ کے “فوٹر”، یعنی پیج کے بالکل نیچے بھی دی گئی ہے۔ نیچے دی گئی اس لسٹ میں وہ تمام موضوعات موجود ہونگے کہ جن کے تحت لکھاری پر کوئی نہ کوئی تحریر شائع ہو چکی ہوگی۔ یہ جگہ، اور لسٹ، آہستہ آہستہ بھری جائے گی، یا شاید پہلے ہی بھری جا چکی ہو۔ مین مینیو کے  موضوعات میں سے کسی موضوع پر کلِک کرنے سے اگر کوئی تحریر سامنے نہ آئے، تو جان جائیے کہ ابھی اس موضوع میں کوئی تحریر مہیا نہیں۔

سبسکرپشن: آپ جب اپنا ای-میل سبسکرائب کرنے کے لیے لکھاری میں درج کرتے ہیں تو، آپکو اک کنفرمیشن کی ای-میل روانہ کی جاتی ہے۔ آپ اس لنک پر کلِک کرکے اپنی سبسکرپشن کو کنرم کرتے ہیں۔ ایک مرتبہ ہی کنفرمیشن کے بعد، آپکو اک اور ای میل روانہ کی جاتی ہے، جو لکھاری کے مختلف فیچرز کے بارے میں آپکو آگاہ کرتی ہے۔ یہ فیچرز اس مینؤل میں بھی آپکےلیے بیان کیے گئے ہیں۔  لکھاری آپکے ای-میل ایڈریس کو کسی بھی مقصد کے لیے استعمال نہیں کرتا، نہ کرے گا، ماسوائے کہ آپ تک، جب بھی لکھاری پر کچھ شائع ہو، ایک ای-میل کے ذریعے لنک بھجوا دیا جائے۔

Share This: